ہمارے دورمیں ریکارڈ بھرتیاں اور ترقیاں کی گئیں : وزیر صحت

Nov 30, 2021 | 16:29 PM

admin
لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہمارے دورمیں ڈاکٹرزکی ریکارڈ بھرتیاں اور ترقیاں کی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سروسزہسپتال کے تھوراسک سرجری ڈیپارٹمنٹ کے نئے وارڈ کا افتتاح کیا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج تھوراسک سرجری ڈیپارٹمنٹ میں مریضوں کو بہترسہولیات کی فراہمی پر خوشی محسوس ہورہی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ انتہائی اہم ورکشاپ میں مدعو کرنے پر پروفیسرڈاکٹرطیبہ وسیم، پروفیسرڈاکٹرشعیب نبی اور ڈاکٹرخالد کا شکریہ اداکرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ورکشاپس کے ذریعے ٹرینی ڈاکٹرزکو بہتراندازمیں مریضوں کا خیال رکھناسیکھا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں