بھارتی تجزیہ کار ترن آدارش نے اپنی ٹوئٹ میں اداکار رنویر سنگھ کی فلم کے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’ٹریلر دیکھ کر 1983 کے ورلڈکپ کی یادیں تازہ ہوگئیں‘‘۔
'83' TRAILER: WHAT A TRAILER ????????????????????????... #83Trailer brings back memories of the historic match and the unforgettable victory... Goosebumps... https://t.co/ppkYB4kUGD pic.twitter.com/YTJvrEdTl8
— taran adarsh (@taran_adarsh) November 30, 2021
اس سے قبل جب رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کی پہلی جھلک شیئر کی تو مداحوں کی جانب سے اسے بہت سراہا گیا اور ایک مداح کا کہنا تھا کہ فلم کا ٹیزر دیکھ کر ایسا لگا کہ کپل دیو جوان ہوکر واپس گراؤنڈ میں آگئے ہیں۔
بھارت میں فلمی ستاروں اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات کو بہت زیادہ محبت دی جاتی ہے لیکن کپل دیو، سنیل گواسکر، سارو گنگولی، سچن ٹنڈولکر اور ایم ایس دھونی سمیت چند کرکٹر ایسے بھی ہیں جنہیں بھارتی بھگوان مانتے ہیں اور ان کی پوچا کی جاتی ہے۔
پرستاروں کی جانب سے ان شخصیات کی زندگی کی پل پل کی خبر رکھی جاتی ہے ، وہ ان کی زندگی میں بہت دلچسپی لیتے ہیں اور بالی ووڈ پروڈیوسرز اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں جس کا ثبوت سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم کی کامیابی ہے۔
فلم میں ہدایت کاری کے فرائض بالی ووڈ ڈائریکٹر کبیر خان دے رہے ہیں جب کہ فلم میں کپل دیو کی ذاتی زندگی سمیت 1983 کی جیت پر مبنی کہانی دکھائی جائے گی۔اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’’83‘‘ 24 دسمبر 2021 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
دوسری جانب رنویر سنگھ نے فلم کی کامیابی کے لیے سابق کپتان کپل دیو کے ساتھ بہت سارا وقت گزارا اور اس دوران انہوں نے نہ صرف ان کا رہن سہن نوٹ کیا بلکہ ان سے بولنگ کروانے کے گر بھی سیکھے اور ان کی نگرانی میں بولنگ بھی کروائی۔