حیدرآباد:گیس سلنڈرکی دکان میں دھماکہ،35افرادزخمی

حیدرآباد:گیس سلنڈرکی دکان میں دھماکہ،35افرادزخمی
کیپشن: حیدرآباد:گیس سلنڈرکی دکان میں دھماکہ،35افرادزخمی

ایک نیوز:حیدرآباد میں گیس سلنڈرکی دکان میں دھماکہ ہونےسے35افرادزخمی ہوگئےہلاکتوں کاخدشہ ہے۔
تفصیلات کےمطابق حیدرآبادکےعلاقےپریٹ آبادمیں سلنڈردکان میں زورداردھماکہ ہونےسےآگ لگ گئی۔جائےوقوعہ پرامدادی ٹیمیں اور پولیس  پہنچ گئی۔
پولیس کےمطابق آگ لگنے کے سبب متعدد افراد زخمی ہوگئے ،آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق آگ لگنے کے دوران دکان میں سلنڈر کے دھماکے بھی ہوئے،فائر برگیڈاورایمبولینس کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں،زخمیوں کوہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔زخمیوں کی تعداد بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔تاحال کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کرسکتے ۔
ذرائع کےمطابق دھماکے کی وجہ سے قریب کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچاہے۔