ایک نیوز:شیخ مجیب الرحمان کی ویڈیواپ لوڈکرنےپرایف آئی اےنےبانی پی ٹی آئی کےخلاف انکوائری کافیصلہ کیاہے۔
ذرائع کےمطابق عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سابق(ٹوئٹر) سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ نےانکوائری کا فیصلہ کیاہے، 26 مئی کو عمران خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر ایک من گھڑت اور پروپیگنڈا ویڈیو ٹویٹ کی گئی، بانی پی ٹی آئی اِس وقت خود اڈیالہ جیل میں قید ہے جبکہ اُنکا آفیشل ہینڈل پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کے لئے استعمال کیا گیا۔
ذرائع کےمطابق ایف آئی اے سائبر وِنگ پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے اِس معاملے پر بات چیت کرے گا، ایف آئی اے کی ٹیم اِس معاملے پر عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رؤف حسن سے بات چیت کرے گی، ایف آئی ٹیم اِس بات کا تعین کرے گی کے ویڈیو ٹویٹ عمران خان نے خود کیا یا اُنکی اجازت سے کیا گیا، یہ بھی دیکھا جائے گا کے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا،اگر اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو اُنکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، اگر ایسا انکی طرف سے نہیں ہوا تو انہیں اپنا ایکس اکاؤنٹ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے پر اپنا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لئے تحریری ایپلیکیشن دینی پڑے گی۔