کراچی کےتین اضلاع کی سیوریج میں پولیووائرس کی تصدیق

May 30, 2024 | 18:36 PM

ایک نیوز:کراچی کےتین اضلاع کی سیوریج میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ذرائع کےمطابق کراچی کے تین اضلاع کےعلاوہ کوئٹہ، کوہاٹ کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، رواں سال 39 اضلاع کے 153 سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں، پانچ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ 9 تا 15 مئی ہوئی تھی،کراچی ایسٹ راشد منہاس روڈ، مچھر کالونی کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، کراچی سنٹرل حاجی مرید گوٹھ کی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق کراچی ایسٹ، سنٹرل کی سیوریج کا پولیو وائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے، کوئٹہ کے علاقہ طاوس آباد کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، کوئٹہ کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق چمن سے ہے،کوہاٹ کے علاقہ فقیر آباد کی سیوریج پولیو وائرس سے متاثرہ ہے، کوہاٹ کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق پشاور سے ہے۔

مزیدخبریں