ایک نیوز:’پاک سیٹ ایم ایم ون‘کےزمین کےمدارمیں بھیجنےپروزیراعظم شہبازشریف نے قوم کومبارکباددی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کی بڑی کامیابی،دوسراکمیونیکیشن سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیاگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پوری قوم کو سائنسدانوں کی اس شاندار کامیابی پر فخر ہے،سیٹلائٹ کے مدار میں بھیجنے سے پاکستانی قوم نے ایک عظیم سنگ میل عبور کر لیا، ژی چانگ سنٹر سے ایم ایم ون کا بھیجا جانا پاکستان اور چین کی مضبوط شراکت داری کا مظہر ہے،ایسے اقدامات سے عوام جدت اور ٹیکنالوجی کے ثمرات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ سیٹلائٹ سے پورے ملک میں تیز ترین انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی، بہتر مواصلاتی نظام ای کامرس اور ای گورننس میں کلیدی کردار ادا کرے گا،پاکستانی سیٹلائٹ زمین کے مدار میں 36 ہزار کلو میٹر کے فاصلے پر بھیجا گیا ہے، سپارکو اور متعلقہ اداروں کو بڑی کامیابی پر پوری قوم داد تحسین دیتی ہے، ایم ایم ون کا زمین کے مدار میں پہنچنا پاکستان کے تابناک مستقبل کی نوید ہے، دعا ہے کہ ایم ایم ون مواصلاتی نظام کی بہتری اور خلائی شعبے میں کامیابیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو۔