ایک نیوز:رکن قومی اسمبلی و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد حسین مگسی کی گاڑی پرفائرنگ،خالدمگسی قاتلانہ حملےمیں محفوظ رہے۔
تفصیلات کےمطابق نوابزادہ خالدمگسی کی گاڑی پرحملہ جھل مگسی کےعلاقے نوتال روڈ پرہوا۔نامعلوم افراد نےگولیاں برسادیں۔ گولیاں لگنے سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ۔
ذرائع کےمطابق رکن قومی اسمبلی و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد خان مگسی پہ ڈاکوؤں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نوٹس
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی اور آئی جی بلوچستان نے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی کے قافلے پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔
سابق چیئرمین صادق سنجرانی مذمت
سابق چیئرمین صادق سنجرانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
صادق سنجرانی کا صدر بی اے پی خالد مگسی سے ٹیلفونک رابطہ،خیریت دریافت کی۔
صادق سنجرانی کاکہناتھاکہ شکر ہے،خالد مگسی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے،خالد مگسی پر حملہ سوچی سمجھی سازش ہے، صوبائی حکومت حملے میں ملوث عناصر کو فلفور گرفتار کرے۔