ایک نیوز: دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عدم اعتماد ،وفاقی حکومت نے فیض آباددھرنا کیس سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی بنا دی۔
ذرائع کےمطابق فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کےلئے نیا کمیشن بنانا چاہیے یا نہیں؟ کابینہ کمیٹی دو ہفتے میں اپنی سفارشات دے گی، کمیٹی اگرنیا کمیشن بنانے کی سفارش کرتی ہے تو اسکے ٹی او آرز کا تعین بھی کریگی۔
ذرائع کےمطابق کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کرینگے۔ وزیرداخلہ،وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ،اٹارنی جنرل اور سیکرٹری قانون کمیٹی کے ممبران ہونگے۔