ایک نیوز:روپےکی قدرمیں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے پر بند ہوا ۔
کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا ،ہنڈرڈانڈیکس 41 پوائنٹس کے اضافے سے 74 ہزار 878 پوائنٹس پر بند ہوا ، دن بھر مجموعی طور پر 413 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 161 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 196 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 36 کروڑ 87 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ، سٹاک مارکیٹ میں 13 ارب 74 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 75,300 جبکہ کم ترین سطح 74،585 پوائنٹس رہی۔