گندم درآمد سکینڈل میں وزیراعظم کا ایک اور بڑا فیصلہ 

May 30, 2024 | 14:17 PM

ایک نیوز:گندم درآمد سکینڈل میں وزیراعظم شہبازشریف نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق اضافی گندم کی درآمد میں ملوث قرار دیئےجانے والے افسران کے خلاف ایکشن ،وزیراعظم شہبازشریف نے4 معطل افسران کے خلاف تحقیقات کرنے کی منظوری دے دی،وزیر اعظم نےسیکرٹری تجارت محمد صالح احمد فاروقی کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا۔

ذرائع کےمطابق معطل افسران کےخلاف سول سرونٹس ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن رولز2020 کےتحت انکوائری ہوگی، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسران کو ذمہ دار قرار دے کر معطل کیا گیا، ڈائریکٹرجنرل پلانٹ پروٹیکشن اللہ دتہ عابد اورفوڈ سیکیورٹی کمشنر ڈاکٹر وسیم کومعطل کیا گیا، ویٹ کمشنر اورڈائریکٹر ڈی پی پی سہیل شہزاد بھی معطل کیے جانے والوں میں شامل تھے۔ ان افسران کو ناقص منصوبہ بندی اورغفلت برتنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں