ایک نیوز:کراچی میں 11سالہ شاہ محمد 100روپے کی شرط پر سرکے کی بوتل پینے سے جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے گلشن معمار افغان بستی کا 11سالہ شاہ محمد نے سرکہ پینے پر ٹھیلے والے سے 100 روپے کی شرط لگائی، شاہ محمد نے سرکے کی بوتل پی ڈالی ، سرکے کی بوتل پینے کے بعد لڑکے نے ٹھیلے والے سے 100 روپے رقم لے کر کولڈ ڈرنک بھی پی تھی ۔
گھر واپسی پر شاہ محمد نے الٹیاں شروع کردیں ، معلوم کرنے پر دوستوں سے پتہ چلا کہ شاہ محمد نے سرکہ پینے کے بعد کولڈ ڈرنک پی تھی ۔ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس کی جانب سے ٹھیلے والےکو حراست میں لے لیا گیا۔ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی ۔