ایک نیوز:گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق پانی کی کمی کے باعث شہری گردوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔ ڈی ہایڈریٹ ہونے سے شہریوں کی بڑی تعداد فلو نزلہ زکام اور کھانسی میں مبتلا ۔ شہر میں پیلا یرقان، ٹائیفائیڈ، گیسٹرو اور ہیضہ کے بدستور مریض سامنے آنے لگے ہیں۔
شہر کے ہسپتالوں میں، پیلا یرقان، ٹائیفائیڈ، گیسٹرو اور ہیضہ کے مریض بری تعداد میں رپورٹ ۔ میو ہسپتال، جناح ہسپتال ، جنرل ،سروسز اور گنگارام ہسپتال میں سب سے زیادہ مریض سامنے آ رہے ہیں ۔ میو ہسپتال میں گذشتہ 24گھنٹوں میں گیسٹرو، ہیضہ، ہیٹ اسٹروک ،نزلہ ،زکام کے200سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ میو ہسپتال میں 60 ، جناح ہسپتال میں 55 سے زائد جبکہ سروسز ہسپتال میں 40 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ گنگارام ہسپتال اور لاہور جنرل ہسپتال میں بھی سے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم میں پیلا یرقان اور ٹائیفائڈ کے مریض میں اضافہ ممکن ہوا ہے۔ گیسٹرو اور ہیضہ کے مریضوں بھی تیزی سے سامنے آ رہی ہے ۔ غیر معیاری مشروبات، اور گندا پانی گیسٹرو، ٹائیفائیڈ اور پیلا یرقان کا سبب بن رہے ہیں ۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو حالیہ گرمی میں پانی ابال کر پینے اور احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔