جسٹس محسن اخترکیانی کیخلاف سوشل میڈیامہم پرتوہین عدالت کیس ملتوی

May 30, 2024 | 12:42 PM

ایک نیوز:اسلام آبادہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت آج نہیں ہو گی ،چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کرنی تھی۔
 بینچ کے رکن جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج چھٹی پر ہیں لارجر بینچ کے ایک رکن کے چھٹی پر ہونے کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

 جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔
توہین عدالت کیس کی آئندہ تاریخ سماعت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں