بھارتی کامیڈین منور فاروقی کی دوسری شادی، اہلیہ کے ساتھ تصاویر وائرل

بھارتی کامیڈین منور فاروقی کی دوسری شادی، اہلیہ کے ساتھ تصاویر وائرل
کیپشن: Indian comedian Munawar Farooqui's second marriage, pictures with his wife viral

ویب ڈیسک:بھارتی کامیڈین منور فاروقی کی ماہ جبین کوٹوالا کے ساتھ دوسری شادی کی خبر سامنے آنے کے ایک روز بعد دونوں کی کیک کاٹنے کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔

گزشتہ ہفتے سے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کی دوسری شادی سے متعلق افواہیں زیر گردش تھیں جس کی بھارتی میڈیا نے تصدیق کی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ منور فاروقی نے گزشتہ ہفتے 26 مئی کو ایک میمن گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی ماہ جبین کوٹوالا سے شادی کر لی ہے۔

تاہم شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد منور فاروقی اور ماہ جبین کوٹوالا کی ایک خوشگوار ماحول میں تصاویر سامنے آئی ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا پر سامنے آنیوالی ان تصاویر میں بھارتی کامیڈین کو اپنی اہلیہ کے ساتھ کیک کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاپارازی فوٹو گرافر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منور فاروقی اور ماہ جبین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جوڑی کی جانب سے کیک کاٹنے کی یہ پہلی تصویر ہے۔