ایک نیوز:غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق 29 مئی 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 590,445 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔
20 مئی سے 29 مئی تک 13,206 افغان باشندوں میں 6478 مرد، 2987 خواتین اور 3741 بچے اپنے ملک چلے گئے افغانستان روانگی کے لیے 503 گاڑیوں میں 387 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔