ایک نیوز:گرمی کی شدید لہر، بجلی کی طلب میں اضافہ،پیداوا بڑھائی نہ جاسکی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار 19 ہزار 991 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 7ہزار116 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 613 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 717 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے 1ہزار23 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے163۔ بگاس سے 137اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 222 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
ملک بھر میں 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔