ایک نیوز:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد سے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کے دو مقدمات میں ریلیف مل گیا عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج نو مئی کے دو مقدمات بری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت منظور کرلی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے ناکافی شواہد پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بری کردیا ۔
وکلاء نعیم پنجوتھا اور مرزاعاصم نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر دلائل دئیے تھے اور موقف اپنایا کہ غیر متعلقہ فرد نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج کروایا بانی پی ٹی آئی پر 109 یعنی ایما کا الزام عائد کیا گیا مگر کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا۔