پاکستان سیاست پر تبصرے :جوبائیڈن انتظامیہ زلمے خلیل زاد سے نالاں

پاکستان سیاست پر تبصرے :جوبائیڈن انتظامیہ زلمے خلیل زاد سے نالاں
کیپشن: پاکستان سیاست پر تبصرے :جوبائیڈن انتظامیہ زلمے خلیل زاد سے نالاں

ایک نیوز :سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کی طرف سے پاکستان کےاندرونی معاملات میں مسلسل دخل اندازی پر جوبائیڈن انتظامیہ زلمے خلیل زاد سے سخت نالاں ہے ۔
تفصیلات کےمطابق جوبائیڈن انتظامیہ زلمے خلیل زاد کی پاکستانی معاملات میں مسلسل مداخلت پر سخت نالاں ہے اور اس کی طرف سے زلمے خلیل زاد کو آئندہ کے لیے خبردار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا کا موقف ہے کہ زلمے خلیل زاد ریٹائرڈ سفارت کار ہیں اور کسی بھی معاملے پر تبصرہ کرنے کا حق رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی امریکی حکومت نے محسوس کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال پر ان کے حالیہ بیانات پہلے سے پیچیدہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے زلمے خلیل زاد کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور انہیں پاکستان کی اندرونی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔