شاہ رخ کا بیوی سے کبھی کوئی گفٹ نہ دینےکاشکوہ

May 30, 2023 | 21:22 PM

ایک نیوز :بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اہلیہ گوری خان سے شکوہ کیا کہ کبھی انہوں نے کوئی گفٹ نہیں دیا۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ’’گوری مجھے گفٹ نہ دینے پر کہتی ہے کہ وہ ایسے شخص کو کیا گفٹ دے جس کے پاس سب کچھ ہے اور میں بھی ہوں‘‘۔

اداکار کاکہنا تھا کہ  جب وہ ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کی وجہ سے کچھ عرصہ لندن میں علاج کیلئے رہ رہے تھے تو ایک مرتبہ انہوں نے ایک ٹی شرٹ خریدی، گھر لاکر پتہ چلا کہ وہ ان کے سائز سے بڑی ہے۔ میں نے گوری سے کہا کہ وہ ٹی شرٹ تبدیل کرادے، گوری ٹی شرٹ لے گئی اور اس نے واپسی پر مجھے بتایا کہ اسٹور والے ٹی شرٹ واپس نہیں لیتے‘‘۔

اداکار کا کہنا تھا ’’جب یہ بات میں نے اپنے دوستوں کو بتائی تو انہوں نے مجھے یہ بتا کر حیران کردیا کہ گوری نے اس ٹی شرٹ کے بدلے ہینڈ بیگ خرید لیا ہے اور وہ سمجھتی ہے کہ بیمار کو نئی شرٹ کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔

کنگ خان اپنی اگلی فلم ’جوان‘ میں نظر آئیں گے جسے ایٹلی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ رواں برس ریلیز ہوگی۔

مزیدخبریں