ایک نیوز :پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے باضابطہ طور پر پی ایم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے فیز VI کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے فیز VI کا اعلان گزشتہ روز ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا گیا ۔ کچھ روز قبل حکومت نے طلبا کے لئے لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی شزا فاطمہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت رواں سال لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کر رہے ہیں، بدقسمتی سے 2018 میں لیپ ٹاپ اسکیم کو بند کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت اس سال نوجوانوں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔
پچھلی حکومت کی جانب سے اس اسکیم کو روکنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت فراہم کردہ لیپ ٹاپس نے نوجوانوں کو COVID -19 کے دوران اپنی تعلیم اور ملازمتیں جاری رکھنے کے قابل بنایا۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں میں اسٹارٹ اپ کلچر کو فروغ دینے کے لیے نیشنل انوویشن ایوارڈ کا بھی آغاز کیا ہے جس کے ذریعے 3 ہزار طلبہ کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔
اپلائی کیسے کریں :
درخواست دہندگان PMYP کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے اسکیم کے لیے اندراج کر سکتے ہیں۔
ذاتی معلومات بشمول قومی شناختی کارڈ ، نمبر، موبائل نمبر، اور ای میل ایڈریس بالکل درست فراہم کرنا ہوگا درست معلومات جمع کرانا بہت ضروری ہے، کیونکہ کوئی بھی غلط یا غلط ڈیٹا رجسٹریشن کی منسوخی کا باعث بن سکتا ہے۔
رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعددرخواست دہندہ کو اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کی ضرورت ہے۔
درخواست کا سٹیٹس چیک کرنے کیلئے درخواست دہندہ کو "سٹیٹس چیک کے سیکشن میں جاناہوگا۔ یہ انہیں اپنی درخواست کی پیشرفت کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔
درخواست دہندگان کو ویب سائٹ پر دستیاب اہل یونیورسٹیوں کی فہرست کو چیک کرنا ہوگی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ان کی یونیورسٹی سکیم کے VI مرحلے کے لیے اہل ہے یا نہیں۔