حیدرآباد و گرد و نواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری،3 بچے جاں بحق

May 30, 2023 | 21:04 PM

ایک نیوز :حیدر آباد ، جامشورو اور گرد و نواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔3بچے بھی جان کی بازی ہار گئے۔


حیدرآباد میں تیز ہواؤں کے باعث متعدد تاریں ٹوٹ گئیں جبکہ ایک درخت کار پر گرگیا۔بارش اور ژالہ باری کے باعث دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے، دیوار گرنے کا واقعہ کوٹری خدا کی بستی میں پیش آیا۔ بھاری اولے گرنے سے گاڑیوں کی ونڈ اسکرینیں ٹوٹ گئیں جبکہ گھروں کی چھتوں پر رکھے فائبر کے واٹر ٹینکس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹینس گیند جتنے بڑے اولے گرے جن سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

مزیدخبریں