ایک نیوز :لندن میں مقیم خاتون جیا خان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے محبت کااظہار کرتے ہوئے ان کی چوتھی بیوی بننے کی خواہش کر ڈالی۔
لندن میں ابرار الحق کے کانسرٹ میں شریک جیا خان نے صحافی سے بات کرتے ہوئے عمران خان کو شادی کی پیشکش کی۔
جیا خان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کی شادی تڑواکر ان کی چوتھی بیوی بننا چاہتی ہوں۔ یوکے میں میرے لیے رشتوں کی لائن لگی ہوئی ہے لیکن میں ابھی تک سنگل ہوں کیوں کہ میں نے صرف عمران خان سے شادی کرنی ہے ، اگر عمران خان مجھ سے شادی کرلیں تو ہم دونوں ایک اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔ عمران خان ایک بہادر آدمی ہیں، میں 2 سال سے ان کی محبت میں گرفتار ہوں ۔
عمران خان کی بشریٰ بی بی سے محبت کے سوال پر جیا خان نے کہا کہ ہر مرد کسی دوسری عورت کے آنے سے پہلے ایسی ہی باتیں کرتا ہے، مجھ سے ملنے کے بعد ان کی سوچ بدل جائے گی۔