اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع 

May 30, 2023 | 19:04 PM

ایک نیوز :اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق حکمران جماعت تحریک انصاف کے 16 اراکان نے عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کئے، عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کی صورت میں ڈپٹی سپیکر نذیر احمد صوبائی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوں گے 5 جون کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کا امکان ہے۔
 تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد سپیکر امجد زیدی اپنے اختیارات استعمال نہیں کر سکیں گے۔  اسمبلی ذرائع کے مطابق اجلاس 5 جون سے قبل بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں