سرکاری رہائشگاہ پرنجی تقریب پرجاپانی وزیراعظم کا بیٹا عہدے سے برطرف

سرکاری رہائشگاہ پرنجی تقریب پرجاپانی وزیراعظم کا بیٹا عہدے سے برطرف
کیپشن: Audiolex Commission Case: Federation declares four judges controversial, petition filed

ایک نیوز :جاپانی وزیراعظم نے سرکاری رہائش گاہ پر نجی تقریب کے انعقاد پربیٹے کو سرکاری عہدے سے ہٹادیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا کے بیٹے نے گزشتہ سال وزیراعظم ہاؤس میں نجی تقریب کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے اپنے عزیز و اقارب کو مدعو کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری رہائش گاہ میں نجی تقریب منعقد کرنے پر جاپانی وزیراعظم کے ایگزیکٹو سیکرٹری کے طور پر کام کرنے والے ان کے بیٹے شوتارو اور خود فومیو کو عوامی تنقید کا سامنا تھا جس پر وزیراعظم نے بیٹے کو حکومتی عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا۔