ایک نیوز :نیب حکام نے مفت آٹاسکیم کی انکوائری کے معاملے پر پنجاب بھر کی فلور ملز سے آٹے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
نیب حکام کی ٹیم پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی دفترپہنچی۔ مرکزی چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا ،پنجاب کے چیرمین افتخار مٹو کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
نیب حکام نے فلورملز کو 9جون تک ریکارڈ فراہمی کی ہدایت کردی ۔
مرکزی چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کاکہنا تھاکہ فلور ملز سے ریکارڈ اکٹھا کرنے کا کام کل سے شروع کردیں گے