ایک نیوز :رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد تیسری بارگرفتار کرلیا۔
اڈیالہ جیل حکام کے مطابق رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے احکامات پر نظربندی کی مدت پوری ہونے پر رہا کیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کواڈیالہ جیل کے باہر سے خیبرپختونخوا پولیس نے گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ 9مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ ،گھیراؤ واقعات میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی میں رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کو نظربند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے ۔