آسٹریلیاکیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں،مریم نواز

May 30, 2023 | 18:02 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کاکہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی شراکت داری رہی ہے۔ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے خواہاں ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سے آسٹریلیا کے پاکستان میں ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی ۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مریم نوازشریف نے آمد پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا استقبال کیا ۔

 مریم نوازکا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی شراکت داری رہی ہے۔پاکستانی طالب علموں کی تعلیم کے لئے آسٹریلیا کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔تعلیم ، ثقافت، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے خواہاں ہیں۔آسٹریلیا میں موجود پاکستانی دونوں ممالک میں تعلقات کی مضبوطی کا ایک ذریعہ ہیں۔دوطرفہ تجارت کا فروغ دونوں ممالک کے تعلقات کی مزید مضبوطی کا باعث بن سکتا ہے۔کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں مشترکہ سرگرمیوں سے نوجوانوں کو بہتر ماحول فراہم ہوسکتا ہے۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کو تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

 مریم نواز شریف نے کورونا وبا کے دوران آسٹریلیا کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان کی مدد پر شکریہ ادا کیا ۔

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے مریم نوازشریف کو پارٹی عہدے ملنے پر مبارک پیش کی ۔ملاقات کے لئے وقت دینے پر  کا شکریہ بھی اداکیا۔

مزیدخبریں