انٹربینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں مزید مہنگاہوگیا

آئی ایم ایف سے مذاکرات کی خبر پرامریکی ڈالر سستاہوگیا
کیپشن: On the news of talks with the IMF, the US dollar became cheaper

ایک نیوز :انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی،اوپن مارکیٹ میں مزید مہنگاہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے  اختتام پر ڈالر 285 روپے 35 پیسے کا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر آج 7 پیسے کم ہوا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 285 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپیہ بڑھ کر 312 روپے کا ہوگیا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی کے باعث ایک مرتبہ پھر سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔ حصص مارکیٹ میں دن بھر اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا، صبح دس بجے کے قریب 100 انڈیکس میں 126 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، اس دوران پر معمولی گراوٹ دیکھی گئی اور دوپہر بارہ بجے تک انڈیکس میں 109.43 پوائنٹس کی تنزلی دیکھی گئی تھی۔تاہم دوپہر ایک بجے کے قریب حالات میں بہتری کے آثار آئے جس کے باعث 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کا اختتام مثبت انداز میں ہوا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 331.59 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 41671.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاورباری رو زکے دوران کاروبار میں 0.8 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔

آج کاروبار میں بہتری کے باعث 10 کروڑ 40 لاکھ 70 ہزار 259 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے کے قریب فائدہ دیکھنے کو ملا۔