ایک نیوز : سعودی عرب کی جانب سے محرم کی پابندی ہٹائے جانے کے بعد امسال بھارت سے 4 ہزار مسلم خواتین فریضہ حج ادا کریں گی۔
اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت سے 39 جبکہ پورے بھارت سے 4 ہزار مسلم خواتین محرم کے بغیر تنہا فریضہ حج ادا کررہی ہیں۔
دہلی حج کمیٹی کی سربراہ کوثر جہاں کا کہنا ہے یہ فخرکی بات ہے کہ یہ خواتین آزادانہ حج ادا کررہی ہیں۔ اور یہ اقدام بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی روشن خیال پالیسی کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین عازمین حج کے لئے فزیکل ایکسرسائز بھی متعارف کرائی ہیں۔ اکیلی حج کرنے والی خواتین کے لئے خدام حجاج اور آئی پی ایس آفیسرز مدد کریں گے۔