9مئی واقعات کی تحقیقات: جےآئی ٹی کی تشکیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

9مئی واقعات کی تحقیقات: جےآئی ٹی کی تشکیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: Probe into May 9 incidents: Judgment reserved on request for formation of JIT

ایک نیوز: سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کیلئے پانامہ طرز کی جے آئی ٹی تشکیل دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پانامہ کی طرز پر 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے کیس پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی۔ 

درخواست میں نگران وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب ،ہوم سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ 9 مئی کے واقعات کی پانامہ کیس کی طرز پر اعلی عدلیہ کے جج کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے۔

عدالت نے کاروائی مکمل ہونے پر درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔