ایک نیوز : جنگ کا طریق کار تبدیل ، یوکرائن کی جانب سے ماسکو پر ڈرون حملوں نے صدر پیوٹن کی نیندیں اڑا دیں،متعدد عمارتیں تباہ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
رپورٹ کے مطابق ڈرون حملوں سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حملے کے فوراً بعد شہر میں سائرن کی گونج سنائی دینے لگی اور ایمرجنسی سروسز فوری مدد کے لئے پہنچ گئیں۔ اس کے علاوہ کئی ڈرون کو روسی ایئر ڈیفنس نے مار بھی گرایا ہے۔افسران کا کہنا ہے کہ کچھ عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
شہر کے میئر سرگیئی سوبیانن کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی کو سنگین چوٹ نہیں آئی ہے، واقعہ کے فوراً بعد ایمرجنسی سروسز کو موقع پر بلا لیا گیا ہے۔ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ ڈرون کہاں سے آئے تھے۔
پورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تقریباً 20 ڈرون ماسکو میں گھسے تھے۔ ان میں سے کئی کو مار گرایا گیا۔ روسی افسران کے مطابق جوابی حملہ کے دوران ڈرون عمارتوں پر گر گئے۔ اس ڈرون حملے کو لے کر یوکرین کی طرف سے ابھی تک کوئی رد عمل نہیں آیا لیکن اس حملے نے روسی صدر ولادمیر پوتن کی نیندیں ضرور اڑا دی ہیں۔
ماسکو پر یہ ڈرون حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب یوکرین کے فوجی چیف جنرل کریلو بڈانوو نے روسی حملوں کا فوری جواب دینے کی تنبیہ کی تھی۔