شہریار آفریدی رہائی کے فوری بعد گرفتار، نظر بندی کے احکامات جاری

May 30, 2023 | 15:52 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: شہریار آفریدی کو مزید 15 روز کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند رکھا جائے گا۔

 رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شہریار آفریدی کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے۔ شہریار آفریدی کو مزید 15 روز کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند رکھا جائے گا۔ شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لیا گیا ۔جیل انتظامیہ  کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی کو نظری بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا گیا ہے۔ شہریار آفریدی کو اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں