ایک نیوز: پی آئی اے کا بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ کوالالمپورائرپورٹ پرروک لیا گیا۔طیارہ مقامی عدالت کے احکامات پرچارملین ڈالرز واجبات وصولی کے لئے روکا گیا۔تاہم ملائیشین حکام نے طیارے کو چند گھنٹے بعد ریلیز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بی ایم ایچ رجسٹریشن نمبرکے حامل مذکورہ طیارے کوائرپورٹ انتظامیہ نے دوسری بارروکا۔ پی آئی اے نے کچھ عرصہ قبل ملائیشین کمپنی سے لیزپرایک طیارہ حاصل کیا تھا۔لیزرقم کی عدم ادائیگی پر کمپنی نے واجبات وصولی کیلئے مقامی عدالت حکم نامہ حاصل کیا تھا۔
عدالتی احکامات پرکچھ عرصہ قبل بھی اس طیارے کی ضبطگی کی کارروائی کوالالمپور ائرپورٹ پرکی گئی تھی۔سفارتی چینل سے واجبات ادائیگی کی یقین دہانی پرطیارے کو روانگی کی اجازت دی گئی تھی۔پروازپرپائلٹ،کوپائلٹ کےعلاوہ10فضائی میزبان تعینات ہیں۔
کوالمپور ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ روکنے کی خبر پر ترجمان پی آئی اے کا موقف :
ترجمان پی آئی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی آئی اے کا مذکورہ بوئنگ 777 طیارہ پی آئی اے کی اپنی ملکیت ہے۔انجن لیزنگ کمپنی نے ملائیشیا کی ایک عدالت میں غلط اعداد و شمار جمع کروا کے حکم امتناعی حاصل کیا ۔کلیم کی 5۔4 ملین ڈالر کی کل واجب الادا رقم 8۔1 ملین ڈالر تھی جو ادا کی جاچکی تھی۔ پی آئی اے نے کوالمپور میں وکلاء کے ذریعے عدالت سے رجوع کرلیا ہے اور معاملہ اس وقت زیر سماعت ہے۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس طرح طیارہ رکوانے اور زبردستی پیسے نکلوانے کے معاملات دنیا میں کہیں دیکھنے میں نہیں آتے خاص طور پر جبکہ لیزنگ کمپنی اور پی آئی اے دونوں ملائیشیا کی مقامی کمپیناں نہیں۔پی آئی اے نے اس پرواز کے مسافروں کو متبادل طیارے سے پہلے ہی وطن واپس پہنچا دیا ہے۔ مذکورہ طیارہ جلد ہی کمرشل پرواز کے طور پر وطن واپسی کی پرواز بھرے گا۔