ایک نیوز: 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے حوالے سے کئی مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ شامل تفتیش ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق آج دونوں میاں بیوی اپنے وکلاء کے ہمراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کے خلاف 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزام میں پانچ مقدمات درج ہیں۔ جس میں دونوں میاں بیوی نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔