دریائے نیلم پر زیر تعمیر پل گر گیا، 3 مزدور جاں بحق

May 30, 2023 | 14:26 PM

ایک نیوز : مظفرآباد آزاد کشمیر میں دھنی کے مقام پر زیر تعمیر پل دریائے نیلم میں گرنے کے باعث 3 مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں، بعد ازاں پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں۔

حکام کے مطابق مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد کے علاقہ دھنی میں دریائے نیلم پر بیلی برج لانچ کیا جارہا تھا، اس دوران پل کا ڈھانچہ اچانک پھسل کر دریائے نیلم میں جا گرا، اور مشینوں اور رسوں کے ذریعے پل کو کھینچنے میں مصروف مزدور بھی دریائے نیلم میں جاگرے۔

حکام نے بتایا کہ اب تک 3 لاشوں کو دریائے نیلم سے نکالا جاچکا ہے، اور دیگر کی تلاش کے لئے ریسکیوآپریشن جاری ہے، موقع پر موجود علاقہ مکینوں اور ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے اسپتال پہنچایا۔

دوسری جانب المناک حادثئ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علاقہ مکینوں نے نیلم شاہراہ پر ٹریفک بند کردی ہے، مظاہرین نے اس واقع کی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

مزیدخبریں