ایک نیوز : مظفرآباد آزاد کشمیر میں دھنی کے مقام پر زیر تعمیر پل دریائے نیلم میں گرنے کے باعث 3 مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں، بعد ازاں پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں۔
حکام کے مطابق مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد کے علاقہ دھنی میں دریائے نیلم پر بیلی برج لانچ کیا جارہا تھا، اس دوران پل کا ڈھانچہ اچانک پھسل کر دریائے نیلم میں جا گرا، اور مشینوں اور رسوں کے ذریعے پل کو کھینچنے میں مصروف مزدور بھی دریائے نیلم میں جاگرے۔
حکام نے بتایا کہ اب تک 3 لاشوں کو دریائے نیلم سے نکالا جاچکا ہے، اور دیگر کی تلاش کے لئے ریسکیوآپریشن جاری ہے، موقع پر موجود علاقہ مکینوں اور ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے اسپتال پہنچایا۔
دوسری جانب المناک حادثئ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علاقہ مکینوں نے نیلم شاہراہ پر ٹریفک بند کردی ہے، مظاہرین نے اس واقع کی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیاہے۔
المناک: آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد سے ملحقہ علاقہ دھنی پٹہکہ میں زیر تعمیر پل گر گیا۔
— Dileep kumar khatri???? (@DileepKumarPak) May 30, 2023
پُل گرنے سے متعدد مزدور دریائے نیلم میں بہے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو افراد جانبحق جبکہ متعدد زخمی
ریسکیو کی ٹیمیں مظفرآباد سے امدادی کاموں کے لیے روانہ#BreakingNews pic.twitter.com/FK50pQhSR0