چاولوں سے مردہ سانپ برآمد، 110 طلبا کی طبعیت خراب 

May 30, 2023 | 14:18 PM

ایک نیوز :بھارت کی ریاست بہار میں  سانپ والے چاول کھانے سے 110 بیمار۔۔ ہسپتال منتقل  کردیا گیا۔ 

 رپورٹ کے مطابق ارریہ ضلعے کے ایک سرکاری سکول میں طلبا کی طبعیت اس وقت خراب ہوگئی  جب انہیں ایک ایسے تھال سے کھانا دیا گیا جس میں ایک مردہ سانپ موجود تھا۔

کچھ طلبہ نے الٹیاں شروع کر دیں اور بےچینی کی شکایت کی  جبکہ کچھ طلبا بے ہوش ہو گئے ۔جس پر طلبہ کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔ مقامی لوگوں نے واقعے پر  احتجاج کیا ہے۔

 ضلع کی خاتون مجسٹریٹ عنایت خان  ٹیلی گراف اخبار کو بتایا کہ  صبح کے وقت سکول میں کھانے میں تقریباً آٹھ انچ لمبا سانپ پایا گیا۔اس وقت تک کھانا 18 طالب علموں میں تقسیم کیا جا چکا تھا جب کہ 98 دوسرے طلبہ قطار میں انتظار کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں کی مدد سے تمام طلبہ کو احتیاطی اقدام کے طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تمام طلبہ کو صبح ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

طلبہ کے لیے کھانا ایک غیر منافع بخش تنظیم نے تیار کیا تھا جو متعدد سرکاری سکولوں کو کھانا فراہم کرتی ہے۔

ضلعی مجسٹریٹ کا مزید کہنا تھاکہ خصوصی ٹیم نے  مرکزی باورچی خانے کا معائنہ کیا اور وہاں کھانا تیارکرنے کے عمل کو دیکھا۔ اگر رپورٹ میں کوئی کوتاہی سامنے آئی تو کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ مردہ سانپ کو فرانزک سائنس لیبارٹری میں بھیج دیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا سانپ زہریلا تھا یانہیں۔

سرکاری حکام کی  ٹیم جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھی شامل ہیں، نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف ’سخت کارروائی‘ کی جائے گی۔

مزیدخبریں