شوبز چھوڑنے کی خبریں، اداکارہ دیپیکا ککڑ نے خاموشی توڑ دی

 شوبز چھوڑنے کی خبریں، اداکارہ دیپیکا ککڑ نے خاموشی توڑ دی

 ایک نیوز: بھارتی ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز کو خیرباد کہنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔دیپیکا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کے گزشتہ انٹرویو میں کہی بات کا غلط مطلب نکال کر جھوٹی خبر پھیلائی گئی ہے۔

اداکارہ دیپیکا نے کہا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں اس لئے اس وقت صرف اپنے خاندان اور گھر پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے وہ بچے کی پیدائش کے بعد شوبز سے 3 سے 4 سال کا وقفہ لیں لیکن ایسا نہیں ہے کہ وہ شوبز چھوڑ رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Shoaib Ibrahim (@shoaib2087)

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر انہیں اس دوران کوئی اچھا پراجیکٹ آفر ہوا تو وہ ضرور کریں گی۔

View this post on Instagram

A post shared by Shoaib Ibrahim (@shoaib2087)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا پر خبریں چلائی گئیں تھیں کہ سسرال ثمر کا کے ساتھی اداکارہ شعیب ابراہیم سے شادی کر کے اسلام قبول کرنے والی دیپیکا ککڑ نے شوبز کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔