دنیا کی مہلک ترین گن کلاشنکوف کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا گیا

AK-12 latest
کیپشن: AK-12 latest
سورس: google

ایک نیوز :  روس نے دنیا کی مہلک ترین لائٹ مشین گن AK-47 جسے کلاشنکوف کے نام سےبھی جانا جاتا ہے کا جدید ترین اپ گریڈڈ  ماڈل AK-12 اسالٹ رائفل کے نام سے متعارف کرادیا ہے ۔

AK-12 اسالٹ رائفلز کی پہلی کھیپ 2019 میں واپس روسی فوجیوں کو فراہم کی گئی تھی۔کلاشنکوف کے بارے میں صدر ایلن لشنیکوف کا کہنا ہے کہ نیا ماڈل  روس خصوصی افواج کے لیے سہولت اور مختلف ایڈ آنز اور آپٹکس استعمال کرنے کی صلاحیت کے لحاظ سے موزوں ہے۔

 یادرہے اے کے 12 پر 2012 میں کام شروع کیا گیا تھا اور اسے کلاشنکوف کی ففتھ جنریشن رائفل قراردیا گیا ہے  اس کے مختلف ویرئنٹس AK-15 AK-12 اورAK-15K کے نام سے متعارف کرائے گئے ہیں ۔ 

 اس کی لمبائی 922 ایم ایم جبکہ فولڈڈ  حالت میں لمبائی 688 ایم ایم ہے  AK-12 میں 5.45X 39ایم ایم کی گولیاں استعمال ہوتی ہیں ۔ مزل ولاسٹی 880-900 میٹر فی سیکنڈ ہے جبکہ یہ گن ایک منٹ میں 700 راؤنڈ فائر کرسکتی ہے 

View this post on Instagram

A post shared by Sputnik (@sputnik_news)