ایک نیوز: آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف اور پی سی بی کے درمیان اہم میٹنگ شروع ہو گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق میٹنگ میں انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے اہم معاملات طے کیے جائیں گے۔ میٹنگ میں ورلڈکپ کا معاملہ سرفہرست ہوگا جب کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں بھی پی سی بی اپنا بھرپور موقف پیش کرے گا۔سب سے بڑا مسئلہ پاکستان ٹیم کی بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت ہے۔
نجم سیٹھی کی جانب سے بار بار یہ موقف دہرایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرتے ہوئے ایشیا کپ میں شرکت نہ کی تو پاکستان حکومت بھی اپنی ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کرسکتی ہے۔ ایشیا کپ کا کوئی فیصلہ ہوا نہ ہی ابھی ورلڈکپ کا معاملہ سردست زیر غور لانے کی ضرورت پڑی۔ایشیا کپ کے معاملات ایشین کرکٹ کونسل کی صوابدید ہیں لیکن موجودہ صورتحال میں ان کو الگ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا۔
آئی سی سی کے جنرل منیجر وسیم خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو کی کئی معاملات میں پی سی بی حکام سے بات چیت ہوگی۔ ورلڈکپ کے حوالے سے دونوں ملکوں اور آئی سی سی کے اعلیٰ عہدیداروں نے ہی کسی نتیجے تک پہنچنا ہے۔