ایک نیوز: بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ کی آئی پی ایل فائنل میں نازیبا اشارے کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری ، بھارتی وزیر داخلہ کا بیٹے اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کی جانب سے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل فائنل کے دوران کیے گئے نازیبا اشاروں کو کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
ایک صارف نے سوشل میڈیاپرپوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر یہ ایسے آدمی کا اشارہ ہے تو ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ کو مزید کچھ امید نہیں رکھنی چاہیے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل فائنل چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا گیاتھا جس میں فتح حاصل کرکے چنئی سپر کنگ نے پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔