ایک نیوز : جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اسلم اقبال کی گرفتاری کے لئے پولیس کے لاہور بھر میں چھاپے ، بڑے بھائی اکرم اقبال کو گرفتار کرلیا ۔
رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے جب ان کے گھر پر چھاپا مارا تو 9 مئی کو جناح ہاؤس توڑ پھوڑ جلاو گھیراو کے مقدمے میں نامزد ملزم میاں اسلم اقبال پولیس کے پہنچنے سے پہلے فرار ہوگئے جس پر لاہور پولیس نے میاں اسلم اقبال کے بڑے بھائی اکرم اقبال کو حراست میں لے لیا ۔
یادرہے لاہورپولیس کی اسپیشل ٹیم نے سندر کے علاقے میں ایک بڑی نجی ہاوسنگ سوسائٹی سمیت لاہور میں 3 مقامات پر چھاپے مارے تھے مگر اسلم اقبال انہیں جل دے کر فرار ہوگئے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں اسلم آقبال آج صبع تک ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے ایک گھر میں موجود تھے۔