انسداد دہشتگردی عدالت: عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور

انسداد دہشتگردی عدالت: عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور
کیپشن: Anti-Terrorism Court: Imran Khan's bail bonds approved

ایک نیوز: (سلیمان اعوان) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوکر ضمانتی مچلکے جمع کروادیے۔ جنہیں عدالت نے منظور کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس،عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے معاملے میں عمران خان پیش ہوئے۔ اے ٹی سی کے جج اعجاز احمد بٹر نے عمران خان کے کیس پر سماعت کی۔ عمران خان نے پیش ہوکر تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں کے ضمانتی مچلکے جمع کروادیے۔ 

عدالت نے عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور کر لیے۔ 

عدالت میں پیشی سے قبل عمران خان اپنی گاڑی میں احاطہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے عمران خان کو اندر بلانے کی اجازت مانگی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ دیکھتے ہیں اندر بلانا ہے کہ نہیں۔ عمران خان کے ضمانتی مچلکوں پر انگھوٹے اور سائن کی ضرورت ہے۔

عمران خان کے تین کیسز میں بطور ضامن ایڈووکیٹ حبیب ضمانتی مچلکوں میں ضامن بنے۔ عمران خان عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

عدالت نے آج عمران خان کو ضامن کے ساتھ خود بھی پیش ہونےکا حکم دیا تھا، عدالت نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں عمران خان کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظورکر رکھی ہے۔

عمران خان کے ظل شاہ قتل کیس میں ضمانتی مچلکے منظور: 

عمران خان کے ظل شاہ قتل کیس میں بھی ضمانتی مچلکے مںظور کرلیے گئے ہیں۔ 

عمران خان نے ظل شاہ قتل کیس می  عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔ ضامن شبیر حسین کی جانب سے عمران خان کی ضمانت دی گئی تھی۔ عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان گاڑی میں موجود ہیں۔ گاڑی میں سائن کروا لیں۔

ایڈیشنل رجسٹرار ناصر نے ریمارکس دیے کہ آپ عمران خان کو کمرہ عدالت میں لائیں۔ اس سے پہلے ضمانتی شبیر حیسن کو بلائیں۔ بعد میں عمران خان پیش ہوں۔

ایڈیشنل رجسٹرار نے کہا کہ عمران خان کا اچھے ماحول میں بٹھا کر سائن کروائیں گے۔ عمران خان کے ظل شاہ قتل کیس میں ضمانتی مچلکے منظور کرلیے گئے۔ عمران خان مچلکے جمع کروا کر کمرہ سے روانہ ہوگئے۔