عمران خان سے ملاقات کے سوال پر اسد عمرکا دلچسپ جواب

May 30, 2023 | 12:12 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسد عمر نے لاہور میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے مچلکے جمع کرا دیئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے لاہور کے تھانہ گلبرگ میں درج مقدمے میں اسد عمر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے بیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ اس موقع پر صحافی نےسوال کیا کہ عمران خان سے ملنے جارہے ہیں آپ ؟  جس پر اسد عمر نے کہا کہ فلحال تو دہشتگردی کی عدالت جارہا ہوں آپ نے چلنا ہے تو ساتھ آجائیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب سے ملنے کا پلان ہے؟ جس پر اسد عمر  نے جواب دیا کہ پہلے عدالت جائیں گئے اپنا کیس بھگتیں گئے،میرا موقف عوام کو پتہ ہے ۔آپ صحافی بتائیں آج میں آپ سے سننا چاہتا ہوں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-30/news-1685430651-9342.mp4

مزیدخبریں