ایک نیوز: مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی سمیت آٹھ ملزمان کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پر سماعت مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی سمیت آٹھ ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے کیس پرسماعت کی۔ملزمان میں تحریم الہی ،زارا الہی ،احمد فاران عتیق الرحمان ،شجاع الدین سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئی۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔
عدالت نے مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی سمیت آٹھ ملزمان کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع کر دی ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا ہے،عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی افسر کو آج رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا تھا ۔