ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے ایک اور مقدمے میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت،تھانہ شادمان جلاؤ گھیراو اور پولیس پر تشدد کےکیس میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایک اور مقدمے میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکیل برہان معظم ملک کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے خالف تھانہ شادمان میں دہشت گردی سمیت بارہ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،ڈاکٹر یاسمین کے خلاف 768/23 تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے ۔ڈاکٹرُ یاسمین راشد نے تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ نمبر 97/23میں بھی درخواست ضمانت دائر کررکھی ہے ۔عدالت نے دونوں مقدمات میں یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے