پاکستان سے گوشت کی برآمدات 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

پاکستان سے گوشت کی برآمدات 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

ایک نیوز: پاکستان سے گائے کے گوشت کی برآمدات 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو منجمد گوشت کے معیار اور تازگی کو برقرار رکھنے کیلئے پروسیسنگ کی جدید سہولیات اور ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہو گی۔2020 میں گائے کے گوشت کی عالمی تجارت 54 بلین ڈالر تھی۔

ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق منجمد گوشت کی عالمی مانگ پاکستان کے لیے ایک موقع ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ یہ دنیا میں گوشت خصوصا گائے کے گوشت کے بڑے پروڈیوسر اور برآمد کنندگان میں سے ایک ہے۔