ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر فوق شیرباز نے پارٹی سے راہیں جدا کرلی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 9 مئی کو حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے اور لوٹ مار کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں رہنما دلبرداشتہ ہوکر پارٹی سے راہیں جدا کررہے ہیں۔ ان رہنماؤں میں وہ بھی شامل ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کی بنیادیں رکھی تھیں۔ تحریک انصاف کو چھوڑنے والے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے کزن اور جہلم سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر فوق شیر باز نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلی ہیں۔
فوق شیرباز نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ پارٹی ٹکٹ واپس کررہا ہوں جبکہ مستقبل کا فیصلہ ساتھیوں کی مشاورت سے کروں گا۔