عوام فیصلے خود کرتی ہے، مغرب نہیں: اردوان

May 30, 2023 | 10:50 AM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: ترکیہ کے صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی عوام اپنے ملک کے لیے فیصلے خود کرتے ہیں مغرب نہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ صدارتی انتخابات میں ترکیہ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے والے صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ترکیہ پر ترقی کے دروازے کھول دئیے گئے ہیں۔ دوبارہ صدارت کی ذمہ داری ملی ہے تو  ہم سب مل کر اسے ترکیہ کی صدی بنائیں گے، یہ وقت متحد ہونے اور کام کرنے کا ہے۔

صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ  سلطنت عثمانیہ کو استنبول فتح کیے ہوئے 570 برس مکمل ہوگئے جو ہماری تاریخ کا فیصلہ کن موڑ تھا۔ حالیہ صدارتی الیکشن بھی ترکیہ کے لیے ایسا ہی ٹرننگ پوائنٹ ہے۔

 
 

انہوں نے کہا کہ ہماری  اولین ذمہ داری 6 فروری کے زلزلے میں تباہ ہونے والے شہروں کی آبادکاری ہے۔ ہم لوگوں کی زندگی کو بہتر بنائیں گے اور مہنگائی کم کریں گے۔

مزیدخبریں