چین کا تاریخی کارنامہ: پہلا شہری خلاباز سپیس سٹیشن کیلئے روانہ

May 30, 2023 | 10:10 AM

ایک نیوز: چین کا تاریخی کارنامہ،پہلے شہری خلا باز کو اسپیس اسٹیشن کیلئے بھیج دیا۔مشن شینزو سیکسٹین نے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اڑان بھری ۔

مشن شینزوسیکسٹین میں تین خلا باز سوار ہیں ۔جوزمین کے گرد چکر لگانے والے تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں پہلے سے موجود خلابازوں کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔یہ دو ہزار اکیس کے بعد سے خلائی اسٹیشن پر چین کا پانچواں انسان بردار مشن ہے۔

شینزو سیکسٹین کے خلاباز مدار میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹ اور مختلف شعبوں میں تجربات کریں گے۔

خلائی جہاز شین زو میں 3 چینی خلاء باز سوار ہیں۔

چین رواں عشرے کے آخر تک چاند پر بھی انسانی مشن بھیجنا چاہتا ہے۔

مزیدخبریں